کراچی کے علاقے بلدیہ ٹان میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے والد کو خود فون کر کے قتل کا بتایا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ اور ملزم کی پسند کی شادی ہوئی تھی اور دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔پولیس اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔