Site icon Daily Pakistan

کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کے مطابق اے این ایف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔مسافر اختر جہان سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 3 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی جو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Exit mobile version