کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، پولیس کی تلاش جاری۔
پوليس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین میں 3 موٹر سائيکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے بينک کے باہر پہنچ کر سيکيورٹی گارڈ سے اسلحہ چھينا اور لوٹ مار کرکے باآساني فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کيلئے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے، ملزمان نے بینک سے 72 لاکھ روپے کی رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔
پوليس نے سی سی ٹی وی فوٹيج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔