Site icon Daily Pakistan

کراچی میں گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر انتہائی کم ہے: سوئی سدرن کا اعتراف

گیس بحران شدید، کراچی سے پشاور تک چولہے ٹھنڈے ہوگئے

کراچی: ترجمان سوئی سدرن نے شہر قائد میں گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر انتہائی کم ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ایک بیان میں ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ سسٹم کی گیس ڈیمانڈ 1270 ایم ایم سی ایف ہے اور کمپنی کو سپلائی کیلئے 1013 ایم ایم سی ایف گیس مل رہی ہے جس کے باعث شارٹ فال 257 ایم ایم سی ایف کا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی کو 640 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کررہے ہیں اور شہر قائد میں گھریلو صارفین کا گیس پریشر بہت دھیما ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں سردیوں کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں گیس کا بحران جاری ہے اور موسم سرما میں گیس بحران انتہائی شدید ہوگیا جس کے باعث شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

Exit mobile version