بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

کراچی کے اسپتال میں ایچ آئی وی کی معیاد ختم ہونے والی ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

Thursday, 18 June, 2026

کراچی – کراچی کے والیکا اسپتال میں میعاد ختم ہونے والی ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال منظر عام پر آیا ہے، جس سے مریضوں کی اسکریننگ کے طریقہ کار کی درستگی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ کے شروع میں ختم ہونے والی کٹس کے ذریعے مریضوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ہسپتال کے حکام نے میعاد ختم ہونے والی کٹس کے استعمال کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کٹس کی تاثیر کا جائزہ لے رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ معیاد ختم ہونے والی ٹیسٹنگ کٹس بروقت اور درست تشخیص میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر موثر ٹیسٹنگ کٹس علاج میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہیں اور ممکنہ طور پر مریضوں کی دیکھ بھال کو متاثر کر سکتی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *