Site icon Daily Pakistan

کرم میں 77ویں روز بھی راستے بند، ہیلی کاپٹر پر ادویات پہنچا دی گئیں

کرم میں 77ویں روز بھی راستے بند، ہیلی کاپٹر پر ادویات پہنچا دی گئیں

کرم میں 77ویں روز بھی راستے بند، ہیلی کاپٹر پر ادویات پہنچا دی گئیں

ضلع کرم میں کشیدہ صورتحال کے باعث 77ویں روز بھی راستے بند ہیں، علاقے میں خوراک، ادویات کی شدید قلت ہے، ہیلی کاپٹر پر 500 کلو گرام ادویات پارا چنار پہنچا دی گئیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پارا چنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا۔ہیلی کاپٹر واپسی پر 4 مریضوں کو علاج کے لیے اسلام آباد لایا، دوسرا ہیلی کاپٹر مزید 500 کلو گرام ادویات لیکر گیا ۔ راستے کھلوانے کے لیے کرم پریس کلب پر دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔دوسری جانب پارا چنار میں پرتشدد واقعات کے خلاف لاہور میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے سانحہ پارہ چنار کے خلاف احتجاجی دھرنے میں کارکنوں سمیت خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔مظاہرین نے پارا چنار میں پرتشدد واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی اور حکومت سے پارا چنار روڈ کھولنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے پارا چنار میں ادویات، کھانے پینے کی اشیا کی قلت اور امن و امان کے قیام میں حکومت کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پارا چنار کے راستے بند ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں وفاقی و صوبائی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے پارا چنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، پارا چنار میں لوگ کھانے پینے کی اشیا کی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

Exit mobile version