Site icon Daily Pakistan

کرپشن ثابت ہونے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا، ذرائع

کرپشن ثابت ہونے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا، ذرائع

کرپشن ثابت ہونے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا، ذرائع

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے انٹرنل اکانٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلی کو سونپ دیا گیا، بیقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بیقاعدگیوں کیالزامات ہیں۔

Exit mobile version