بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی، عظمی بخاری

Sunday, 6 April, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ ہے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی، تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے، آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی۔
عظمی بخاری نے کہا کہ تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو ایک ایک سال کا وقت دیا، تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *