Site icon Daily Pakistan

کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے19افراد جل کر ہلاک ہوگئے

kobodia

کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے19افراد جل کر ہلاک ہوگئے

نوم پنھ:جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے19افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے شہر پوئے پیٹ کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں پھنسے متعدد لوگوں نے جان بچانے کے لئے عمارت کی چھت سے چلانگ لگادی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے19افراد ہلاک ہوئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے60افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version