Daily Pakistan

کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ایس ڈیزائن اینڈ فائن آرٹس کے تھیسس نمائش کا انعقاد

فائنل ایئر کے طلباء نے چار سالہ فنکارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے شعبہ بی ایس ڈیزائن اینڈ فائن آرٹس کے فائنل سمسٹر کے طلباء کے تھیسس کی نمائش کا انعقاد کیا۔ کیمپس پینٹنگز، مجسمہ سازی، ڈیجیٹل ڈیزائنز اور جدید آرٹ انسٹالیشنز کی نمائش کرتے ہوئے ایک جیتا جاگتا آرٹ گیلری بن گیا۔

یہ نمائش طلباء کی چار سالہ تعلیمی کاوشوں کا مظہر تھی۔ ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ انکی فنکارانہ تکنیکوں میں مہارت حاصل کرنے کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نمائش میں نے والے لوگوں نے طلباء کے ڈیزائن کردہ شرٹس، بیگز اور بیجز خرید کر انکی ہنرمندی کی حوصلہ افزائی کی۔

کیمپس ہیڈ ڈاکٹر سہیل اصغر نے نمائش کے دوہرے مقصد پر روشنی ڈالی: "ہم طلباء کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں صنعت کے ماہرین سے جوڑتے ہیں۔ جب پیشہ ور افراد ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں تو یہ نہ صرف انکا حوصلہ بڑھاتا ہے بلکہ روزگار کے نئے دروازے کھولتا ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے مواقع پر نامور کمپنیاں اکثر نئے ہنرمندوں کو بھرتی کرتی ہیں۔

یہ نمائش 15 جولائی 2025 تک ڈیزائن اینڈ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ، کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں عوام الناس کے لیے کھلی رہے گی

Exit mobile version