بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کیا مولانا صاحب سمجھنے اور انکشاف کرنے میں دیر نہیں کرتے ، شازیہ مری

Friday, 16 February, 2024

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کو سمجھنے اور ظاہر کرنے میں دیر نہیں لگتی۔ گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ مولانا صاحب خیبرپختونخوا میں شکست کھا چکے ہیں اور سندھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مولانا صاحب انتخابی نتائج کا بدلہ عوام سے نہ لیں۔شازیہ مری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی آپشن ہے، ہم اس کے حق میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں بات کریں گے، کبھی کہتے ہیں نہیں کریں گے، جب ن لیگ نے بات کی تو ہم نے ن لیگ سے بات کی، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ابھی مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات مکمل نہیں ہوئے، بلاول نے کہا ہے کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *