Site icon Daily Pakistan

 کینیڈا، اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں تینوں قونصل جنرلز نے یوم یکجہتی کشمیر منایا

 کینیڈا، اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں تینوں قونصل جنرلز نے یوم یکجہتی کشمیر منایا

 کینیڈا، اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں تینوں قونصل جنرلز نے یوم یکجہتی کشمیر منایا

اوٹاوا:
 کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں تینوں قونصل جنرلز نے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا۔ یہ د  بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) کے عوام سے ان کے حق خودارادیت کے استعمال کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں یکجہتی کا اظہار کے  لئے منایا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور پاکستان اور کشمیر کاز کے دوستوں  نے شرکت کی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع  پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔ مزید یہ کہ کشمیریوں کی جدوجہد پر دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں اور سوشل اور مقامی الیکٹرانک اور نسلی میڈیا پر نشر کی گئیں۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے والا معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔آئی آئی او جے کے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے تحت بدترین قسم کے جبر کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تصویری نمائش اور میڈیا سے بات چیت سمیت پروگراموں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کشمیریوں نے مسلسل جبر کا سامنا کیا ہے جس میں ماورائے عدالت قتل، من مانی نظربندیاں، مواصلاتی بلیک آؤٹ اور جبری آبادیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔ انہوں نے طویل مشکلات کا سامنا کرنے والے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام  کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اس اصولی موقف کو دہرایا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا پرامن اور دیرپا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور آئی آئی او جے کے عوام کی امنگوں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ہائی کمشنر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ انصاف اور احتساب کو یقینی بنانے میں اسے  اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کوبین الاقوامی قانون  پر کاربند رہنے اور انسانی حقوق کا احترام کر نے کو   یقینی بنائے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر آمادہ کرکے جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ، پائیدار اور پرامن حل کو یقینی بنائے۔
Exit mobile version