Site icon Daily Pakistan

کینیڈا سے کراچی آنے والی پی آئی اے پرواز میں پانی ختم

پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی

پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی

کراچی:ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی لانگ روٹ پر پانی کی قلت کے سبب مسافروں کو ٹوائلٹ کے منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ذرائع کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی کی پرواز کے784پر اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی۔جب ہزاروں فٹ کی بلندی پر جہاز میں قلت آب کا مسئلہ پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق گرؤانڈ اسٹاف اور انجنیئرز نے ٹورنٹو سے طیارے کی روانگی کے وقت پانی لوڈ نہیں کیا۔ٹورنٹو ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد جہاز کے ٹیکس میں پانی ختم ہوگیا۔اس صورتحال کے سبب رفع حاجت کے لئے واش روم جانے ورالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

Exit mobile version