بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ دور کے کالے قانون کے خاتمے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو

Wednesday, 21 May, 2025

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا۔
انھوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیا الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔ گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک آج کامیاب ہوئی، گلگت بلتستان کے حق ملکیت بل کی حمایت کرنے والی حکومتی اتحاد کی تمام سیاسی جماعتیں تعریف کی مستحق ہیں۔
انھوں نے کہا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *