Site icon Daily Pakistan

گورنرکے پی غلام علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

گورنرکے پی غلام علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

گورنرکے پی غلام علی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کے پی میں انتخابات کی تاریخ نا دینے پر اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے گورنر غلام علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں گورنر کے پی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں یہ موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر کے پی کو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا لیکن گورنر کے پی غلام علی نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی لہٰذا سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے اور گورنر کے پی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی فوری طور پر شروع کرے.درخواستگزار مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ گورنر نے اعلیٰ آئینی عہدیدار ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے ، آئین کی خلاف ورزی پر فوری عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔اسپیکر مشتاق غنی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ گورنر کے تاریخ نا دینے کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔گورنرغلام علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ایڈوکیٹ شمائل بٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

Exit mobile version