Site icon Daily Pakistan

گورنر ہائوس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے ، بیرسٹر سیف

گورنر ہائوس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے ، بیرسٹر سیف

گورنر ہائوس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اے پی سی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانا گورنر کا نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے مرکز سے بقایا جات لیں، گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس آج ہو رہی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کیا ہے۔

Exit mobile version