چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرتی کمیٹی کی تشکیل پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ ہم کمیٹی کی تشکیل کا عمل مثبت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی سوچ کے تحت جامع بات ہونی چاہیے، مذاکراتی عمل کا ٹائم فریم ہونا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وقت کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذاکرات کو مثبت انداز سے آگے بڑھانا ہو گا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی شامل ہیں۔