Site icon Daily Pakistan

یورپی یونین کی پاکستان میں فوجی عدالت سے 25 شہریوں کو سزا پر تشویش

یورپی یونین کی پاکستان میں فوجی عدالت سے 25 شہریوں کو سزا پر تشویش

یورپی یونین کی پاکستان میں فوجی عدالت سے 25 شہریوں کو سزا پر تشویش

یورپی یونین نے پاکستان میں 21 دسمبر کو فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آج چھٹی کے روز یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس اعلامیے کے مطابق یورپین یونین کی نظر میں ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم سمجھا جاتا ہے جو پاکستان نے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے تحت قبول کیے ہوئے ہیں۔یورپین یونین نے اس اعلامیے میں واضح کیا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور موثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو، جبکہ اسی آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا گیا ہے اسے عام بھی کیا جائے گا۔یورپین یونین نے اس اعلامیے میں مزید کہا کہ EU کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (GSP پلس) کے تحت، پاکستان سمیت استفادہ کرنے والے ممالک نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول ICCPR کو مثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ GSP پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔

Exit mobile version