Site icon Daily Pakistan

یوکرین جنگ کا ذمہ دار صرف روس ہے، امریکی صدر

یوکرین جنگ کا ذمہ دار صرف روس ہے، امریکی صدر

یوکرین جنگ کا ذمہ دار صرف روس ہے، امریکی صدر

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کا ذمہ دار صرف روس ہے۔جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چلینجز سے نمٹنے کیلیے ہمیں ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا، تنہا کوئی بھی نہیں لڑ سکتا۔ دہائیوں کی ترقی کو عالمی تنازعات اور کورونا نے ڈوبو دیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کیلیے اپنا کردار جاری رکھے، امریکا حمایت کرے گا۔ اقوام متحدہ کے مختلف منصوبوں اور شعبوں کی بہتری کیلیے کام کررہے ہیں۔جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مسائل کے حل کیلیے مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔ عالمی درجہ حرارت کو روکنے کیلیے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے اقوام متحدہ کو قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version