ویسٹریج پولیس کی کاروائی،13سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا موٹرسائیکل میکینک گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا موٹر سائیکلوں کا کام سیکھ رہا تھاجسے ملزم شہزاد نے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پرویسٹریج پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔