Site icon Daily Pakistan

140 سال پرانا پل گرنے سے بھارت میں 60 افراد ہلاک ہوگئے

140 سال پرانا پل گرنے سے بھارت میں 60 افراد ہلاک ہوگئے

140 سال پرانا پل گرنے سے بھارت میں 60 افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر بنا 140 سال پرانا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد دریا میں گرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت تقریباً400 افراد پل پر موجود تھے جو اچانک ٹوٹنے پر دریا میں جا گرے جبکہ متعدد افراد پل ٹوٹنے پر رسیوں کو پکڑ کر لٹک گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو ٹیمیں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بچا لیا۔

Exit mobile version