190 ملین پانڈ ریفرنس میں بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفیکیٹ منسلک نہیں ہے، سرٹیفیکیٹ لگایا جائے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیرِ سماعت نہیں۔کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل 190 ملین پانڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی تھیں۔بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے اپیلیں خالد یوسف چوہدری نے دائر کی تھیں۔اپیل میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔یاد رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 بلین پانڈ کے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے اور بشری بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔
190 ملین پاونڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عائد

190 ملین پاونڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عائد
