Site icon Daily Pakistan

22 تا 26 جولائی ممکنہ شدید بارشیں ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

ملک بھر میں بائیس سے 26 جولائی تک ممکنہ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔بارشوں سے اسلام آباد ، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ طوفانی بارشوںکے سبب مری ، گلیات ، کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے ۔بائیس اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور سمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے موسلادھار بارشوں سے بائیس سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدر آباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے ۔این ڈی ایم نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشتکاری کریں ، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاجاسکے

Exit mobile version