مانچسٹر: برطانوی رنر پر 80 کلومیٹر لمبی میراتھون میں گاڑی استعمال کرنے پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال اپریل میں مانچسٹر سے لیورپول تک منعقد ہونے والی میراتھون میں جوزیا زکرزیوسکی نامی رنر نے اس طویل ریس کا کچھ حصہ گاڑی میں طے کیا۔جی بی الٹراس مانچسٹر ٹو لیورپول کے ٹریکنگ نظام سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ جوزیا نے 4 کلومیٹر کا فاصلہ گاڑی پر طے کیا۔47 سالہ رنر نے دعویٰ کیا کہ ریس ختم ہوتے ہیں انہوں نے انتظامیہ کو ریس کے دوران دوست سے گاڑی پر لفٹ لینے کے متعلق آگاہ کردیا تگا۔ جس کو یو کے ایتھلیٹکس کے آزاد ڈسپلینری پینل نے یکسر مسترد کر دیا۔پینل نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ رنر نے ریس ختم ہونے کے بعد تیسری پوزیشن کی ٹرافی وصول کی۔ اگر انہوں نے اس متعلق کچھ بتایا ہوتا تو وہ ایسا نہ کرتیں۔پابندی کے دوران جوزیا دوڑنے کے ساتھ کوچنگ اور اس حوالے سے انتظامی امور بھی انجام نہیں دے سکیں گی۔