Site icon Daily Pakistan

9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

Exit mobile version