بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29°C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448

کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم کا اسکالرز کیساتھ مکالمہ

Sunday, 2 January, 2022

وزیراعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمے میں کہا ہے کہ بدعنوان قیادت کرپشن کو قابل قبول بنادیتی ہے جبکہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور عالمی اسکالرز کے درمیان آن لائن مکالمہ ہوا۔ مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ممکن ہے آپ کسی سطح پر کرپشن کو ڈیل کرلیں لیکن نچلی سطح پر سرکاری افسران رشوت لیتے رہیں گے، یہاں بھی معاشرے کو مل کر کرپشن کو ناممکن بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ کرپشن پاکستان سمیت دیگر ترقی یافتہ اور مسلمان ممالک کا بھی مسئلہ ہے، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نوجوانوں اوربچوں کیلئے جس قسم کی معلومات دستیاب ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، خواتین اور بچوں میں اچانک بڑھنے والی جنسی جرائم کی  ایک بڑی وجہ موبائل فونز پر موجود فحش مواد ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *