بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

ٹی بی عالمی صحت کیلئے بڑا چیلنج ہے ، شہبا زشریف

Sunday, 24 March, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی بی انتہائی تکلیف دہ بیماری اور عالمی صحت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تپ دق کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، وہ اس کے خاتمے اور اپنے شہریوں کی صحت کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ صحت کی معیاری خدمات تک رسائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، اس لیے وہ ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *