بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Monday, 03 August 2026 | پاکستان: 20 صفر 1448

میاں صاحب سے 35 سال کا ذاتی تعلق ہے ،رہے گا، شاہد خاقان عباسی

Wednesday, 29 May, 2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کا میاں صاحب سے 35 سال سے ذاتی تعلق ہے اور رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے مینڈیٹ پر شک ہے تو وہ ملک نہیں چلاتے، ہمیں ان بنیادی مسائل کو درست کرنا ہوگا، ورنہ مشکلات ہوں گی۔شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ میاں صاحب نے کل ان کی قربانیوں کو سراہا، کیا اب بھی میاں صاحب سے رشتہ ہے؟ اس سوال پر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ میاں صاحب سے میرا 35 سال کا رشتہ ہے، ذاتی تعلق ہے، ہے اور رہے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سیاست سے متفق نہیں جس کا چناو مسلم لیگ ن نے کیا ہے، عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔صحافی کے ایک سوال پر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں، ایس آئی ایف سی کو زیادہ جانتا نہیں ہوں، ایس آئی ایف سی کا مقصد کیا ہے وہ بھی سمجھ نہیں آتا، بحرحال اس کیلئے دعاگو ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *