بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448
معاہدے پر مکمل عمل نہ ہوا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایرانی صدر

معاہدے پر مکمل عمل نہ ہوا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایرانی صدر

Wednesday, 24 June, 2026

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار دونوں فریقوں کی جانب سے طے شدہ ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد اور ان کی درست تکمیل پر ہے۔صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت قبول کی گئی ذمہ داریوں پر عملی طور پر عمل کرنا ہی پیش رفت کا حقیقی معیار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ طے شدہ متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔ایرانی صدر نے اگرچہ کسی مخصوص بیان کا نام نہیں لیا، تاہم مبصرین کے مطابق ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کی جانب ہو سکتا ہے جن پر ایرانی حکام نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے لیے جاری کیے جانے والے منجمد فنڈز امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔تاہم ایرانی حکام ان دعوؤں کی تردید کر چکے ہیں۔ ایرانی مرکزی بینک اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کی کوئی پابندی یا لازمی شرط عائد نہیں کی گئی اور ملک اپنی ضرورت اور مفاد کے مطابق فیصلے کرے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *