اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک عالمی بینک 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فنڈ فراہم کرے گا، مالی معاونت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، رقم سے قومی پاورگرڈ کوجدید بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
منصوبے سے بجلی کی بندش میں کمی لانے میں مدد ملے گی عالمی بینک کے مطابق ونڈ پاور کی مزید 640 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی، منصوبہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گاجدیدٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی، منصوبہ گھریلو،صنعتی،تجارتی صارفین کو بہتر بجلی فراہمی میں معاون ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان میں بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں