وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ
نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف […]
امریکی صدر سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات، غزہ، مشرق وسطیٰ بارے گفتگو
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہوں کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ […]
پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت
نیویارک: پاکستان نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع سے متعلق قرارداد کی حمایت کرتا ہے، تنازع کو ساڑھے3 سال سے زائد ہو چکے، جنگ میں بے گناہ […]
بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان
نیویارک:فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ […]
صدر مملکت اور وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، […]
پاکستان کا مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا خیرمقدم
نیویارک:پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام […]
سیلاب سے اوچ شریف میں ہر طرف تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹاؤ سے پورا گاؤں دریا برد
لاہور، ملتان، سکھر: پنجاب میں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر آ رہے ہیں، ملتان میں کروڑوں روپے کی گندم سیلاب سے برباد ہو گئی، اوچ شریف میں بیوہ خاتون چھ بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئی۔، مویشی ریلے میں بہہ گئے، سامان اور گھر بھی پانی کی نذر […]
برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام: امریکا
واشنگٹن، مقبوضہ بیت المقدس: امریکا نے کہا ہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر کا فلسطینی رہاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ہماری ترجیح سنجیدہ سفارتکاری ہے، نمائشی اعلانات نہیں، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن […]
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج نیویارک پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ نیویارک […]
وزیراعظم کا برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل،آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
لندن: وزیراعظم کا برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل ہوگا، آج صبح 11 بجے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم 26 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، خطے سمیت عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی […]