بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے : پاکستان
نیویارک:بھارتی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی میں ہرزہ سرائی پر پاکستان نے مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستانی سفارتکار محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں جوابی بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کو بدنام کرنے […]
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار پاکستان اور بھارت کا فائنل
دبئی: ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں آج پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہوں گے۔41 برس بعد دونوں روایتی حریف ایک ہی ٹائٹل کیلئے براہِ راست میدان میں اتریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اگرچہ انڈیا پہلے ہی […]
امریکا کا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش کا اظہار
واشنگٹن: امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست تنازع ہے، اگر کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو ہم آمادہ ہیں، مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے، پاک بھارت جنگ […]
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیا۔وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان اور […]
سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں پر، ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
کراچی: سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ […]
ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 […]
سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات
لاہور، بہاولپور، ٹھٹھہ :پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا […]
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
نیویارک:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ مشروط […]
قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں: شہبازشریف
نیویارک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا کہ قرض موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا جارہا ہے، ماحولیاتی تحفظ […]
کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام آباد:اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت […]