آپریشن وعدہ صادق سوم! دسویں لہر کا آغاز، ایران کا اسرائیلی فضاؤں پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران:ایران نے آپریشن ‘وعدہ صادق سوم’ کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعوی کیا ہے کہ انہوں نے “مقبوضہ علاقوں کی فضاں پر مکمل کنٹرول” حاصل […]

ایران کے اسرائیل پر تباہ کن حملے، حیفہ ریفائنری مکمل بند، مزید 3 ہلاک، درجنوں زخمی

ایران نے جنگ کے پانچویں روز اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ کو چوتھی بار نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ ریفائنری کے 3 ملازم بھی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے […]

پنجاب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب کا بجٹ پنجاب اسمبلی پیش کر دیا۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو نظام مفلوج تھا، صوبے میں ترقی کی رفتار تیز تر کر دی گئی ہے، ترقی کے سفر کو مزید […]

اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ایران

ایران نے دوٹوک کہا ہے کہ اسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھے، اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے تمام ریڈ لائنز عبور کیں، پرامن جوہری پروگرام ہمارا حق ہے۔ پریس بریفنگ میں ایرانی وزیر […]

ایران کا بھرپور جواب، اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، 7 ہلاک، متعدد عمارتیں تباہ

ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ بھی کر دیا، ایران اب تک 200 سے زیادہ میزائل داغ چکا ہے، اسرائیل میں اب تک 7 ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر حملہ کر کے […]

اسرائیل کا ایران پر حملہ: مسلح افواج، پاسداران انقلاب کے سربراہ، متعدد کمانڈرز، 6سائنسدان شہید

تہران، یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے، ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، 6 جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے۔اسرائیل نے آج صبح […]

اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے: آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھنانا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت […]

ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا: اسرائیل

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)ادھر اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس چند دنوں میں 15 جوہری بم بنانے کے لیے کافی مواد موجود ہے، اسرائیل یقینی بنارہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، حملے […]

اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی بھاری قیمت چکائے گا: ایرانی افواج

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے امریکا کو بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپورجواب دے گا، اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی […]

ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے جتنے دن لگ جائیں، جاری رہیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ آپریشن اتنے دنوں تک جاری رہے گا جتنے دن اس خطرے کو دور کرنے کے لیے لگیں گے، اسرائیل نے اپنی […]