Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منظور کرنے کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منظور کرنے کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منظور کرنے کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلح افواج میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں شہباز گل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ اندراج کے لیے شکایت آرمڈ فورسز یا ان کی جانب سے کسی نے درج نہیں کرائی فیصلے میں کہا گیا آرمڈ فورسز کا ڈسپلن اتنا کمزور نہیں کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان سے متاثر ہو، کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے کہ شہباز گل نے بیان سے پہلے یا بعد میں جرم کی معاونت کے لیے مسلح افواج کے کسی افسر سے رابطہ کیا عدالت نے فیصلے میں لکھا پراسیکیوٹر نہیں بتا سکے کہ شہباز گل نے جرم کی معاونت کے لیے مسلح افواج کے کسی افسر سے رابطہ کیا۔ پراسیکیوشن ایسی کوئی چیز بھی ریکارڈ پر نہیں لائی کہ آرمڈ فورسز کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہو۔ کسی سیاسی جماعت کے ترجمان سے اس قسم کے لاپرواہ بیان کی توقع نہیں کی جا سکتی

Exit mobile version