Site icon Daily Pakistan

اعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب

انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوسناک ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس سے متعلق میڈیا پر قیاس آرائیاں بےبنیاد اور غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس میں مشاورت جاری ہے، باضابطہ اعلان مشترکہ اعلامیے کی صورت میں جاری کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اعلامیے سے قبل ہی مختلف جماعتوں سے منسوب خبریں چلانا افسوسناک ہے، تمام جماعتیں معاملات پر اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں۔

Exit mobile version