Site icon Daily Pakistan

ایران اور پاکستان کا افغانستان سے متعلق مشترکہ نقطہ نظر ہے وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی ایرانی حکومت اور عوام کی امداد کا شکریہ اد ا کی

پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی ایرانی حکومت اور عوام کی امداد کا شکریہ اد ا کیا ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان” اور "بلاول بھٹو زرداری” نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل و نیز ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی انسانہ دوستانہ امداد کو پاکستان میں بھیجا ہے۔امیرعبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا 5 سالوں کے تاخیر کے بعد انعقاد کیا گیا اور اس میں بہت اچھی مفاہمتیں ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ ان کا جلد از جلد نفاذ ہوجائے گا۔انہوں نے سرحدی بازار "پیشین- مند” کے افتتاح پر ایران کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ سرحدی منڈیوں کی بحالی، مشترکہ سرحدوں میں تجارتی لین دین اور سلامتی کی تقویت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی کمیٹیوں کے قیام پر تیار ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کا افغانستان سے متعلق مشترکہ نقطہ نظر ہے۔

Exit mobile version