Site icon Daily Pakistan

ایف ٹی سی پل سے متصل سروس روڈ بنانیکی درخواست پر کے ایم سی سے جواب طلب

ftc

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر بلدیہ عظمیٰ اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف ٹی سی فلائی سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح سے کیسز چلے تو عدالتوں پر بوجھ بڑھے گا۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسے کم ہو نگے؟ 2013 سے کیس چل رہا ہے۔ بتایا جائے، سروس روڈ بنانے سے متعلق ان کا کیا موقف ہے۔عدالت نے کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

Exit mobile version