رکنِ امریکی کانگریس جم بینکس نے امریکی صدر جو بائیڈن سے درخواست کی ہے کہ وہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔امریکی کانگریس کے رکن جم بینکس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم کسی بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔امریکی کانگریس کے رکن جم بینکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی اراکینِ کانگریس کا خط کسی فرد یا سیاسی پارٹی کی حمایت میں نہیں۔