لاہور: عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا ، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے ، غیر تمند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے ، بے غیرت آدمی اربوں پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند بنے ، لیڈر سچا اور ایماندار ہوتاہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ میں اسلام کاسکالر نہیں ہوں میں نے اپنی زندگی سے سب دیکھا ، انسان کو اندر کی آزاد لاالہ الا اللہ دیتا ہے اور معاشرے کی آزاد ی انصاف دیتا ہے ، جو انقلا ب اللہ کے بنی لیکر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا، لا الہ الااللہ کی طاقت تاریخ کا حصہ ہے ۔عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں تین سو تیرہ سپاہی تھے گیارہ سال بعد خالد بن ولید کی لیڈر شپ کے سامنے رومن فوج نے گٹھنے ٹیک دیئے بارہویں سال میں دوسری سپر پاور کو قدسیہ میں مسلمانوں نے شکست دی لاالہ الا اللہ کی طاقت ہے کہ دو سپر پاورز نے گھٹنے ٹیک دیئے ، عربوں کو اللہ کے نبی نے آزادی دی ، انصا ف دیکر معاشرے میں سب کو برار کیا۔