محکمہ صحت بلوچستان نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ افسران کی تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 30 اگست کی آخری تاریخ تک صرف ایک گاڑی واپس کی گئی ہے۔