سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔”ہم آئینی تشریح سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے، انتخابات پر انفرادی مقدمات کی نہیں۔”سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انتخابات سے متعلق انفرادی کیس نہیں سنیں گے، آئینی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کریں گے۔