دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے آج دن کا آغاز سرکاری طور پر اسلام آباد میں اکتیس توپوں جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا نماز فجر کے بعد رسول مکرم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیئے گئے آج ملک بھر کے قصبوں دہیاتوں اور بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالے جا رہے ہیں ان جلوسوں کی سیکورٹی کے لیئے قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں جلوس کے راستوں پر موبائیل سروس بند رہے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ہیلتھ سروسسز ون ون ٹو ٹو کا عملہ الرٹ ہے اس موقع پر صدر عارف علوی نے 12 ربیع الاول پر پیغام میں کہاکہ حضورﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے، قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اسی مثالی معاشرے کی اعلی اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم ﷺنے رکھی تھی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا ۱۲ ربیع الاول نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہحضور اکرم ﷺ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اُخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی۔ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ء و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔ یومِ ولادتِ رسولِ مکرم ﷺ کے موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی پیغام میں کہا کہ میں اپنی ساری قوم کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں پچھلے سال بھی تحریک انصاف نے جشن عید میلاد النبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارک ہو
جشن عید میلاد النبی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

