Site icon Daily Pakistan

جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ تو پارلیمنٹ میں جا کربیٹھیں چیف جسٹس اطہر من اللہ

جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ تو پارلیمنٹ میں جا کربیٹھیں چیف جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےکہا ہے کہ جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ تو پارلیمنٹ میںجا کر بیٹھیں بی یہ بات انھوں نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کےکیس کی سماعت کے دوران کہی آج اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے10 مستعفی ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی جسٹس اطہر نے کہا کہ عدالت کو پارلیمنٹ کا احترام ہے، کیا یہ سیاسی جماعت کی پالیسی ہے؟ ابھی تک باقیوں کے استعفے ہی منظور نہیں ہوئے، عوام نے بھروسہ کرکے نمائندوں کو پارلیمنٹ بھجوایا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ عدالت اسپیکرکو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی ذمے داری پوری کرے، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی،

Exit mobile version