چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔اس معاملے سے متعلق نعیم نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے کہا پاور آف اٹارنی کیلئے پیر کو رابطہ کریں۔اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہوجائیگا۔گذشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کردیاگیاتھا۔