Site icon Daily Pakistan

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

مہنگی بجلی کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاج اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

مہنگی بجلی کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاج اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیابھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں جسکا مقصد عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ پر دباﺅ ڈالنا ہے کہ وہ کشمیریوں کیساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔”یوم حق خود ارادیت“ کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر منایا جارہا ہے۔
یہ 5 جنوری 1949ء کا دن تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں کشمیر کے بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا ۔آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاجائے گا تاکہ اقوام متحدہ پر زور دیا جاسکے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر حل کرائے ۔تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کی 05 جنوری 1949ء کی قرارداد اس تنازعہ کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے لیکن بھارت کا ہٹ دھرمانہ رویہ گزشتہ سات دہائیوں سے اس تنازعہ کے حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے عالمی ادارہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام مسلسل مصائب و مشکلات کا شکار ہیں۔

Exit mobile version