Site icon Daily Pakistan

راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، مہمان ٹیم کی 2 وکٹیں گرگئں

enlish capton

پہلا ٹیسٹ میچ:انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، مہمان ٹیم کی 2 وکٹیں گرگئی ہیں انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا۔چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا چوتھے روز کے میچ میں آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں، انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے

Exit mobile version