محکمۂ فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈھوک کشمیریاں سروس روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹیموں نے 8 ہزار کلو برآمد بدبودار گوشت تلف کر دیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوشت پر کسی سلاٹر ہاؤس کی مہر بھی موجود نہیں تھی، گوشت سرگودھا، جھنگ اور گوجرہ سے گاڑیوں میں چھپا کر لایا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر نے جانچ کر کے گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔ملزمان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔
راولپنڈی: 8 ہزار کلو بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

راولپنڈی: 8 ہزار کلو بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا