Site icon Daily Pakistan

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کسی دبائو کی وجہ سے نہیں کیا اور میرا کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 34 سال قبل سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا تھا، انہوں مزید کہا کہ اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے، میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کے سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیئے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے، سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا، جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا، مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں۔

Exit mobile version