سکیورٹی خطرات کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس، ریلی، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں اجتماعات، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی عائد کردی۔ کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے جو کہ امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ صوبہ بھر میں دفعہ 144 جمعرات 27 جون تک نافذ ہے، انتظامیہ حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
سکیورٹی تھریٹس ، پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

سکیورٹی تھریٹس ، پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ