کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2024-25کے لیے سندھ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کمیٹی 2024-25کا چیئرمین عامر محمود اور ڈپٹی چیئرمین فقیر منٹھار منگریو کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں انور ساجدی، اعجاز الحق، حامد حسین عابدی، غلام نبی چانڈیو، اکرام سہگل، ڈاکٹر جبار خٹک، سعید خاور، قاضی اسد عابد، مقصود یوسفی، عبدالخالق علی، عبدالسمیع منگریو، حسن عباس، محمد سراج، حمزہ علی افغان، قاضی سجاد اکبر، شیر محمد کھاوڑ، سلمان قریشی، مظفر اعجاز، بشیر احمد/ ایاز علی میمن، کاشف حسین میمن، منزہ سہام، محمد سعید شاہ، سید مقدس شاہ، محمود عالم خالد، دانش چنا، جاوید مہر شمسی، سید مدثر، مدثر عالم، عمران کوررائی، محبوب عباسی، فراز احمد چانڈیو، نصرت مرزا، عثمان عرب ساٹی، رفاقت تنولی، نسیم اختر شیخ، عامر راٹھور اور عاطف صادق شیخ شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد صوبہ سندھ میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔سندھ میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔